پھولوں کی پہچان:
کیاری میں بہت سارے
پھول کھِلے ہیں۔ یہ دیکھو! یہ گلاب کا پھول ہے۔ اس کا رنگ سرخ ہے۔ سفید رنگ کا
پھول موتیا کا ہے۔ انجو کو موتیا بہت پسند ہے۔ دروازے کے ساتھ نارنجی رنگ کے بڑے
بڑے پھول ہیں۔ انہیں گیندا کہتے ہیں۔ کھڑکی کے پاس رات کی رانی کا پودا ہے۔ اس کی
خوشبو صرف رات کو آتی ہے۔یہ سب پھول اللہ نے بنائے ہیں۔ پھولوں کو توڑنا اچھی بات
نہیں۔
ذرا بتائیں!
1.
سرخ رنگ کا پھول کون سا ہے؟
2.
انجو کو کون سا پھول پسند ہے؟
3.
نارنجی رنگ کے بڑے بڑے پھول کون سے ہیں؟
4.
کھڑکی کے پاس کس پھول کا پودا ہے؟
5.
پھولوں کو کس نے بنایا؟
6.
کیا آپ بھی پھول توڑتے ہیں؟