دِنوں کے نام:
آج جمعہ ہے۔امی نے
آج پُلاؤ پکایا ہے۔ بابا جان جمعہ کی
نماز پڑھ کر آئے ہیں۔ کل ہفتہ ہو گا۔ پھر اتوار۔یہ دونوں چھٹی کے دن ہوتے ہیں۔
انجو کے بھیا سوموار کو سکول جاتے ہیں۔ منگل کے دن درزی انجو کے کپڑے سی کر
لائے گا۔ بدھ کو انجو نے اپنی امی کے ساتھ
نانو کے گھر جانا ہے۔ رات وہ وہیں رہے گی۔ پھر جمعرات کو واپس آئے گی۔
ذرا بتائیں!
1.
امی نے کس دن پُلاؤ پکایا ؟
2.
کون سے دو دن چھٹی کے ہیں؟
3.
انجو کے بھیا کب سکول جاتے ہیں؟
4.
درزی کپڑے کب لائے گا؟
5.
انجو واپس گھر کب آئےگی؟
No comments:
Post a Comment