گلابی
بھالو
میرے
بچو! میں تمھیں بتاؤں! گلابی بھالو بہت اچھا ہے۔ وہ ہمیشہ سچ بولتا ہے۔ ایک بار
اس سے شہد گر گیا تھا۔ ماما کچن میں آئیں تو دیکھا۔ سارا فرش گندا ہو گیا تھا۔
گلابی بھالو نے بتایا کہ وہ شیلف پر چڑھا ہوا تھا۔ اسے بھوک لگی تھی۔ اس نے شہد کی
بوتل اٹھائی تو وہ نیچے گر گئی۔ ماما نے گلابی بھالو کو پیار کیا۔ کیونکہ اس نے
جھوٹ نہیں بولا۔ پھر گلابی بھالو کو انعام میں شہد والے توس ملے۔
اب
آپ مجھے بتاؤ!
1۔ گلابی بھالو سے کیا گر گیا تھا؟
2۔ کچن میں کون آیا؟
3۔ کیا گلابی بھالو نے جھوٹ بولا؟
4۔ گلابی بھالو کو انعام کیوں ملا؟
5۔ کیا آپ بھی ہمیشہ سچ بولتے ہیں؟
No comments:
Post a Comment